جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھولنے کی بیماری میں مبتلا افراد کے لئے کئی مفید غذائیں

04 جولائی, 2019 18:56

کراچی(ویب ڈیسک): ہمارے معاشرے میں ایسے کئی افراد موجود ہیں جو کہ بھولنے کی بیماری میں مبتلا ہیں، ان میں کچھ لوگ کسی کا کبھی نام بھول جاتے ہیں یا کبھی کوئی کام انجام دینے کا ارادہ کرکے اس کو پورا کرنا بھول جاتے ہیں۔

بھولنے کی بیماری میں مبتلا افراد کے لیے طبی ماہرین نے کچھ ایسی غذائیں تجویز کی ہیں جو کہ مذکورہ بیماری میں مبتلا افراد کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں۔

دماغی مفید غذائوں کا استعمال ہمارے جسم میں خون کے ذریعے بہتر ہوتا ہے۔ خون کی زیادہ روانی ہمارے جسم میں وقت پر کھانے سے ہوتی ہے اور وقت پر کھانے سے خون ہمارے دماغ تک پہنچ پاتا ہے۔

اگر آپ کو گوشت کھانا پسند ہےضرور کھائیں لیکن سبزیاں بھی کھائیں کیونکہ یہ دماغی صحت کے لیے نہایت مفید ہیں۔ خاص طور پر پتوں والی سبزیاں مثلاً پالک، بند گوبی اور سلاد پتہ جیسی دیگر سبزیاں۔

پھل دل اور دماغ کے لیے فائدے مند ہے لیکن بیج والے پھل زیادہ فائدے مند ہوتے ہیں جیسے چیری اور ایسے کئی پھل انسانی دماغ کے عمدہ غذا مانی جاتی ہے۔

انسانی دماغ کے ساتھ ساتھ ہڈیوں اور بالوں کے لیے ہفتہ میں دو یا تین بار اپنے کھانے میں گوشت کی جگہ مچھلی، جھینگا یا کوئی اور سی فوڈ شامل کریں۔

دل کے امراض میں مفید اخروٹ دماغ کو بھی طاقت بخشتا ہے۔ ہلکی پھلکی بھوک میں بسکٹ یا ٹافی کی جگہ چند گِریاں اخروٹ کے کھائیں تاکہ بھوک بھی مٹ جائے اور دماغ کا بھی پیٹ بھر جائے۔

یہ تمام غذائی اجزاء دماغ ہی نہیں بلکہ دل اور جسم کے لیے بھی نہایت مفید ہیں۔ لیکن یہ امید ضرور کرسکتے ہیں کہ ان کا مستقل استعمال آپ کو بڑھاپے میں نسیان کا مرض نہیں ہونے دے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top