جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گرمی میں تربوز کھائیے۔۔!!

16 مئی, 2019 12:45

کراچی: گرمی کی شدت میں اضافہ اور ساتھ میں ماہ رمضان کا مہینہ افطاری کے وقت پیاس بجھانے کے لئے لوگوں نے تربوز کو کھانے کو ترجیح دے دیا ہے۔ تربوز جو نہ صرف گرمی کم کرنے میں مدد دیتی ہیں بلکہ وہ انسانی جسم میں پانی کی نمکیات کو بھی کنٹرول کرتی ہیں۔

قدرت نے تمام پھلوں کو ہر موسم کے لحاظ سے بنایا ہے، تربوز بھی ایک ایسا ہی رسیلا پھل ہے جس میں بے شمار خصوصیات کے ساتھ موسم سے لڑنے کی طاقت بھی شامل ہے۔ ہر موسم کی اپنی خصوصیات ہیں اور ہر موسم کے اپنے مزیدار پھل ہیں، جن میں تربوز کا شمار بھی ایسے ہی رسیلے اور ذائقہ دار پھلوں میں ہوتا ہے۔

تربوز دل کے امراض کے لئے کافی مفید ہیں تربوز میں وٹامن B6 کی وافر مقدار ہوتی ہے جو دماغ کو تقویت دینے کے ساتھ ساتھ قوت حافظہ کو بہتر بناتی ہے۔ تربوز کا پانی معدے میں جاتا ہے مگر اس کے اثرات دماغ پر مرتب ہوتے ہیں اور دماغ کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

اس میں وٹا من A کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو آنکھوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔ تربوز کے کثرت استعمال سے آنکھوں کی تمام بیماریاں دور ہوتی اور بینائی بہتر ہوتی ہے۔

تربوز کے استعمال سے پٹھوں کی تکالیف میں مبتلا افراد کو بھی آرام ملتا ہے۔ چونکہ تربوز سیٹرولین پیدا کرنے کا اہم ترین ذریعہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ شریانوں اور خون کی نالیوں کی صفائی اور ان کے نظام کو بہتربناتے ہوئے پٹھوں کو بھی تقویت دیتا ہے۔ 

جبکہ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ تربوز کے جہاں فوائد ہیں وہاں نقصانات بھی ہیں لہٰذا ہمیں تربوز کا مناسب استعمال کرنا چاہیے کیونکہ زیادہ اور بے وقت کھانے سے ہیضہ جیسے امراض کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top