جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کھجوریں انسانی صحت کے لئے کتنی فائدہ مند ؟

06 مئی, 2019 12:04

کراچی (رپورٹ: سارہ عامر) : صدیوں سے روایت ہے کہ مسلمان دنیا کی کسی  بھی  جگہ روزہ افطار کرتے  وقت کھجوروں کا استعمال کرتے ہیں، یہ سنت نبوی کے ساتھ ساتھ   جسما نی صحت کے لئےبھی بہت مفید ہے، اس میں موجود پوٹاشیم جسما نی ضروریات کے حساب سے موجود ہوتا ہے۔ اگر انسان دن میں 2 کھجوریں بھی کھائے تو جسم میں پوٹاشیم 20 فیصد پورا ہو جائے گا۔

طبی ماہرین کے مطابق پوٹاشیم کے ساتھ ساتھ اس میں 7 گرام فائبر، 2 گرام پروٹین اور مختلف اینٹی آکسیڈینٹس موجود ہوتے ہیں۔ اس میں تانبا، مینگنیز، وٹامن بی 6، میگنیشیم اور آئرن کی بھی خاصی مقدار ہوتی ہے۔

ماہرن کا یہ بھی کہنا ہے کہ کھجوروں کے روزانہ استعمال سے جسم کو توانائی بھی ملتی ہے اور اس سے انسان کے بیماریوں میں مبتلا ہونے کے کم امکانات ہوجا تے ہیں۔

 کھجوروں کا فائدہ یہ بھی ہے کہ اس سے انسان عمر کے ساتھ ساتھ ذہنی کارکردگی میں ہونے والی کمی کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے۔  کھجوروں سے ملنے والے چند فوائد مندرجہ ذیل ہیں:

دل کے لئے مفید:

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ دل کے دورے سمیت مختلف بیماریوں پر بھی قابو پالیتی ہے۔ اس سے انسان کے جسم کو توانائی بھی ملتی ہے اور خطرناک بیماریاں پیدا ہونے میں کمی واقع ہوتی ہے۔

کمزور ہڈیوں کے لئے:

کمزور ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لئے بھی کھجور کو اہم مانا جاتا ہے۔ اس میں ایسے معدنیات موجود ہوتے ہیں جن کے ذریعے ہڈیوں کے کیلشیم کی ضروریات کو بھی پورا کیا جاسکتا ہے۔ کھجور میں موجود میگنیشیم، کاپر اور میگنیس کے ذریعے ہڈیوں کو مضبوطی ملتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بزرگ اس کا استعمال اپنی روزمرہ زنگی کا حصہ بنا لیں۔

ذہانت میں اضافہ:

تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر جسم میں وٹامن بی 6 کی کمی ہو تو اس کا سب سے زیادہ اثر ذہن پر پڑتا ہے جس سے ذہنی توازن کمزور ہو جاتا ہے اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت میں کمی آجاتی ہے۔ کھجور وٹامن کی بہت اچھی مثال ہے کیونکہ اس میں مختلف معدنیات کے ساتھ ساتھ وٹامن بی 6 بھی موجود ہوتا ہے، کھجور کھانے سے انسانی جسم میں اس کی کمی کو بھی پورا کیا جا سکتا ہے۔

آنتوں کے کینسر سے بچاوٗ کے لئے مفید:

کوئی بھی کینسر انسانی جان کے لئے خطرے کا باعث ہوتا ہے لیکن آنتوں کے کینسر کا علاج کھجور جیسے پھل میں بھی پایا جاتا ہے جس کے ذریعے اس جان لیوا بیماری کو بھی روکا جاسکتا ہے۔ اس میں ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو اس خطرناک بیماری کو روکتے ہیں۔

الرجی سے بچاو:

موسم کی تبدیلی کے باعث انسانی جسم بھی لازمی طور پر مختلف اثرات اثر پذیر ہوتے ہیں اور طبی ماہرین کا ہی ماننا ہے کہ کھجوریں سرد موسم میں انسانی جسم کو توانا رکھنے کا باعث بنتی ہیں، دوسری طرف موسمیاتی الرجی کا شکار ہونے والے افراد  بھی کھجور کا کثرت سے استعمال کریں۔ 2002 میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق آرگانک سلفر ایسے تمام لوگوں کے انتہائی مفید کے جنہیں موسمیاتی الرجیزکا سامنارہتاہے واضح رہے کہ امریکا میں تقریباً 23 ملین افراد اس مرض کا شکار ہیں۔

وزن میں اضافہ:

طبی ماہرین کے مطابق اگر کمزور لوگ کھجور کا استعمال اپنی روزمرہ زنگی کا حصہ بنا لیں تو انکا جسم بھی طاقتور ہوسکتا ہے کیونکہ اس میں موجود بھرپور وٹامنز اور پروٹینز جسم کی کمی کو پورا کر کے وزن بڑھانے کے علاوہ جسم کو صحتمند بھی بناتا ہے۔

نطام ہاضمہ کی بہتری:

انسانی جسم کے لئے ضروری ہے کہ اس کا جسم بہتر طور پر کام کرے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ کھجور کے استعمال سے ہاضمہ کا نظام بہتر طور پر کام کرتا ہے، اس میں موجود 12 گرام فائبر آنتوں کے نظام کی صفائی میں مدد دیتا ہے جس کی وجہ سے صحت بہتر اور قبض کی روک تھام ہوتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top