جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گوگل پر 9 ارب 41 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد

14 جولائی, 2021 11:47

فرانس کے مسابقتی ادارے نے فرانسیسی اشاعتی اداروں کے ساتھ کاپی رائٹ کے تنازعے کے حل میں ناکامی پر گوگل پر 50 کروڑ یوروز (9 ارب 41 کروڑ پاکستانی روپے) جرمانہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے اینٹی ٹرسٹ واچ نے گوگل کو احکامات دیے تھے وہ ملک کے نیوز پبلشرز کے ساتھ کاپی رائٹ کے تنازعے کو افہمام و تفہیم سے حل کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

تاہم ناکامی پر اب معروف سرچ انجن گوگل پر 50 کروڑ یوروز کا جرمانہ عائد کردیا۔

 یہ بھی پڑھیں: گوگل میٹ میں نئے فیچرز کا اضافہ کردیا گیا

فرانسیسی مسابقتی ادارے نے گوگل کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ دو ماہ کے اندر ایسی تجاویز نہیں پیش کرسکا جن میں یہ بتایا جائے کہ وہ ناشر اور نیوز ایجنسیوں کو ان کے مواد کے عوض کس طرح ادائیگی کرے گا تو اس پر یومیہ 9 لاکھ یوروز کے حساب سے جرمانہ لگے گا۔

: گوگل کا موقف

گوگل فرانس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں فیصلے سے سخت مایوسی ہوئی ہے، وہ نہ صرف اس حوالے سے نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کررہا تھا  بلکہ بعض اشاعتی اداروں کے ساتھ تو معاہدے کے بہت قریب بھی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل پر 220 ملین یورو کا جرمانہ عائد کردیا گیا

خیال رہے کہ فرانسیسی اشاعتی اداروں اور گوگل کے درمیان خبروں کے استعمال کے عوض معاوضے کی ادائیگی کا تنازع چل رہا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top