مقبول خبریں
گوگل نے کیا پاکستان کو جشن آزادی مبارک
دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ڈوڈل کے زریعے مبارک باد دی ہے۔
گوگل کے مرکزی صفحے پر موجود ڈوڈل پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہراتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
پاکستان کی 71 ویں آزادی کے موقع پر گوگل نے خصوصی لوگو جاری کیا ہے جس میں پاکستان کے جھنڈے والی تصویر جاری کی ہے۔ جس پر کلک کرتے ہی پاکستان سے متعلق مواد سامنے آجاتا ہے۔
دوسری جانب ملک بھر میں آزادی کی گہماگہمی جاری ہے ہورے پاکستان میں جوش و جذبے سے آزادی کا جشن منایا جا رہا ہے۔
یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز صبض سویرے توپوں کی سلامی سے کیا گیا، سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی گئیں۔