جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ

14 جون, 2024 16:32

عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں آج اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 800 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے  پر پہنچ گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق  10گرام سونے کی قیمت 686 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 77 ہزار کی حد عبور کرگیا

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 323 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top