جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

12 جون, 2024 14:48

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 41 ہزار 900 روپے پر پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 514 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 7 ہزار 390 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 2750 روپے پر مستحکم ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں 6 ڈالر مہنگا ہو کر فی اونس سونے کا نرخ 2313 ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 1900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top