جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ اورآرمی ایکٹ کے گزٹ کا نوٹیفکیشن 18 اگست کو جاری ہوچکا

21 اگست, 2023 10:55

پاکستان آرمی (ترمیمی) ایکٹ 2023 اور آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) ایکٹ 2023 کا گزٹ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ صدر عارف علوی نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد دونوں بلز قوانین بن گئے ہیں۔

لیکن انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل سے اتفاق نہیں کرتا، میں نے اپنےعملے کو کہا کہ بل کو بغیر دستخط کے واپس بھیجیں۔

صدر پاکستان عارف علوی نے مزید کہا کہ میں نے عملے سے کافی بار تصدیق کی کہ بلز بغیر دستخط کے واپس بھیج دیے گئے ہیں، مجھے آج معلوم ہوا کہ میرے عملے نے میری مرضی اور حکم کو مجروح کیا۔

دوسری جانب پاکستان آرمی ترمیمی ایکٹ 2023 اور آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ 2023 کا گزٹ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

دونوں قوانین کا گزٹ نوٹیفکیشن 18 اگست کو جاری کیا گیا اور یہ قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان آرمی ایکٹ 11 اگست اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ 17 اگست سے نافذ العمل ہوں گے۔

یہ پڑھیں : آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط نہیں کیے:عارف علوی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top