جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اب سے انسٹاگرام فوٹو شیئرنگ ایپ نہیں ہوگی؟

05 جولائی, 2021 14:35

انسٹاگرام کے سربراہ ‘ایڈم موزیری’ نے کچھ روز قبل ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ہم لوگوں کی دلچسپی دیکھتے ہوئے کریئٹرز، ویڈیوز، شاپنگ اور میسیجنگ کے ایریا پر کام کر رہے ہیں چونکہ اب لوگ انفرادی طور پر کچھ کرنے کے قائل ہیں اسی لیے کریٹرز کے لیے ہم کچھ نیا لائیں گے۔

ویڈیوز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں تک رسائی حاصل کرنے کا آسان طریقہ ہوتی ہیں، اور یہ ہر بڑے پلیٹ فارم کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدنان صدیقی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش

شاپنگ کے حوالے سے ایڈم نے کہا کہ ای کامرس کا بزنس کووڈ میں بہت پروان چڑھا اسی لیے اس کو ہم نے بہتر بنانے کا سوچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام کا اپنے صارفین کے لئے بہترین فیچر متعارف

انہوں نے پیغام رسانی کو ضروری سمجھتے ہوئے میسجز کے آپشن کو اہم قرار دیا اور کہا یہ پچھلے کچھ سالوں میں کافی ترقی کر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین سے متعلق غلط معلومات کی روک تھام کیلیے انسٹاگرام کا اقدام

دوسری جانب انہوں نے کہا کہ اب سے ہم فوٹو شیئرنگ ایپ نہیں ہوں گے کیونکہ ہمارے سروے کے مطابق لوگ انسٹاگرام انٹرٹینمنٹ کیلئے استعمال کرتے ہیں، لوگ ہم سے یہی توقع رکھتے ہیں اسی لیے ہم نے ویڈیوز سمیت دیگر ذرائع سے لوگوں کو انٹرٹینمنٹ فراہم کرنے کا سوچا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top