جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جشن آزادی، فائرنگ اور آتشبازی سے ایک شخص جاں بحق 11 زخمی

14 اگست, 2018 11:59

جشن آزادی کی خوشی پر فائرنگ اور آتشبازی کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے موقع ہر فائرنگ اور آتش بازی سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 11 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہیں۔

پالیس کے مطابق ناظم آباد فائیواسٹار چورنگی کے قریب کریکر دھماکے میں نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

ناظم آبادنمبر نو، لیاری سلاٹر ہاوس، پاپوش نگر، ایف سی ایریا بلاک نو، ناظم آباد انڈر پاس، شیر شاہ، ناظم آباد چار نمبر، کریم آباداور نارتھ ناظم آباد میں ہوائی فائرنگ سےنو افراد زخمی ہو ئے۔

زخمیوں کو اسپتالوں میں طبی امداد دی گئی۔

اُدھر کورنگی مرتضی چورنگی اور عباس ٹاون میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top