جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکہ میں پولیس مقابلہ، ہوٹل کے ملازمین سمیت چار افراد ہلاک

28 اپریل, 2022 12:55

واشنگٹن : امریکہ میں ایک ملزم سے مقابلے کے دوران ہوٹل کے دو ملازمین سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی ریاست مسیسیپی کے گلف کوسٹ میں گاڑی چوری کر کے فرار ہونے والا 32 سالہ ملزم ایک چھوٹے ہوٹل میں جا گھسا، جہاں اس کا مقابلہ پولیس سے ہوا، جس کے دوران ہوٹل کے مالک اور دو ملازمین سمیت ملزم بھی ہلاک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں مسلح شخص نے چار افراد کو زخمی کرنے کے بعد خود کو ہلاک کر دیا

ملزم کے داخل ہونے اور مقابلے کے دوران ہوٹل میں افراتفری مچ گئی اور جسے موقع ملا وہ وہاں سے فرار ہوگیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top