جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بلوچستان اور خیبرپختونخواہ سے پولیو کے 4 نئے کیس سامنے آگئے

08 جولائی, 2019 10:55

اسلام آباد : پولیو ویکسی نیشن سے انکار بچوں کو عمر بھر کی معذوری دے دیا۔ پاکستان میں پولیو کے 4 نئے کیس بلوچستان اور خیبر پختونخواہ سے سامنے آگئے ہیں۔ رواں برس پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 41 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق جعفر آباد کی یوسی شاہان پلال کے 8 ماہ اور قلعہ عبداللہ کے علاقے پنج پیرانی کے 9 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

بنوں کی یونین کونسل حوید کے 30 ماہ کے بچے اور بنوں کی یوسی جانی خیل کی 1 سالہ بچی میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیو کے شکار بچوں کے والدین نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا تھا۔ رواں برس پنجاب سے 3، بلوچستان سے 2، خیبرپختونخوا سے 25 اور قبائلی اضلاع سے 8 پولیو کیس سامنے آ چکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top