جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی میں سابق چیف جسٹس سعید الزماں کے بیٹے کے بنگلے پر فائرنگ

21 اپریل, 2021 19:23

کراچی: ڈیفنس خیابان راحت میں واقع سابق چیف جسٹس آف پاکستان سعید الزماں صدیقی کے بیٹے کے بنگلے پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی ، جس کے باعث ڈرائیور زمین پرگرنے سے زخمی ہو گیا جبکہ محافظ کی فائرنگ پر ملزمان فرار ہو گئے۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے بیٹے افنان سعید الزماں صدیقی نے پولیس کو تحریری درخواست جمع کرادی جس میں واقعے کوزمین پرقبضے کا شاخسانہ قراردیا ہے ۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم ایک تھا اورموٹرسائیکل پرسوار تھا پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔
پولیس نے جائے وقوع سے گولیوں کے خول اوردیگرشواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ سابق چیف جسٹس آف پاکستان کے بیٹے افنان صدیقی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ والد کی وفات کے بعد76 ٹاؤن اسلام آباد میں ساڑھے3 ایکٹر پلاٹ الاٹ ہواتھا

اور2018 میں وہ اپنی والدہ کے ہمراہ جب اسلام آباد میں اس پلاٹ پرپہنچے تووہاں موجود عرفان اللہ کنڈی نامی شخص نے ان پر اوران کی والدہ پر براہ راست فائرنگ کی اوروہ وہاں سے بڑی مشکل سے نکل کرتھانے پہنچے اوراس شخص کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔

ملک کی ترقی کیلئے عمران خان سے نجات ضروری ہے: مفتاح اسماعیل

افنان صدیقی نے بتایا کہ عرفان اللہ کنڈی ان کی والدہ کو فون کالزکرکے کہتا تھا کہ اسلام آباد اورکراچی کی پراپرٹی انہیں دے دو اورجو رقم دیں وہ رکھنی پڑے گی ورنہ جان سے ہاتھ دھونی پڑے گا۔

افنان صدیقی نے بتایا کہ عرفان اللہ کنڈی کے بھانجے بھتیجے قریب ہی رہائش پذیر ہیں اوراکثرگھر پر فائرنگ کرواتے ہیں انہیں عرفان اللہ کنڈی کی جانب سے جان کا خطرہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top