جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نیو یارک پہنچ گئے

20 مئی, 2021 09:28

نیو یارک : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نیو یارک پہنچ گئے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی فلسطین امن مشن پر نیو یارک پہنچے تو اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب اور واشنگٹن میں پاکستانی سفیر نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

وزیر خارجہ فلسطین کے حوالے سے بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جہاں وہ فلسطین میں جاری تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کروائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر خارجہ کی ترک صدر سے ملاقات، فلسطین سمیت دیگر امور پر بات چیت

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے وزرائے خارجہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ عشائیے میں پاکستان، ترکی، فلسطین، تیونس کے ہم منصبوں نے شرکت کی۔

پاکستانی سفارتخانے میں ہونے والے عشائیے میں صدر جنرل اسمبلی والکربوز اور او آئی سی ممالک کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوبین نے شرکت کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top