مقبول خبریں
برازیل میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو گئی
برازیلیا : برازیل میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔
برازیل کے شمال مشرق میں واقع ریاست باہیا میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے تباہ کاریوں اور ہلاکتوں میں اضافہ جاری ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔ جبکہ دو افراد لاپتہ ہیں۔ 16 ہزار افراد گھروں سے محروم ہوئے اور 19 ہزار سے زائد لوگوں نے نقل مکانی کی۔
یہ بھی پڑھیں : برازیل میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، 11 افراد ہلاک
ریاست کے 72 شہروں میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت کے مطابق 37 شہر مکمل طور پر زیرِ آب آ گئے ہیں۔