جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

گھریلو بجلی صارفین پر200 سے ہزار روپے تک فکس چارجز عائد

21 جون, 2024 11:45

بجلی صارفین پر ماہانہ 200 سے ہزار روپے تک کے فکس چارجز عائد کردیے جب کہ تجارتی صارفین پر مقررہ چارجز میں 300 فیصد اور صنعتی استعمال پر 355 فیصد تک کا اضافہ کردیا گیا۔

نینشل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نئے ٹیرف متعارف کرادیے جن کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ 5 رہائشی صارفین کے بجلی کے بلوں میں ماہانہ یونٹس کی کھپت کے لحاظ سے 200-1000 روپے ماہانہ چارجز مقرر کیے گئے ہیں۔

اسی طرح کمرشل کے لیے 300 فیصد اور صنعتی صارفین کے لیے 355 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

ماہانہ 301-400 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین یکم جولائی 2024 سے 200 روپے ماہانہ کے مقررہ چارجز ادا کریں گے اور 401-500 یونٹ استعمال کرنے والے 400 روپے ادا کریں گے جب کہ  501-600 تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 600 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

اس کے علاوہ 601-700 یونٹس استعمال کرنے والے رہائشی صارفین ماہانہ 800 روپے فکس چارجز ادا کریں گے اور 700 یونٹ سے زیادہ استعمال کرنے والے ماہانہ 1000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے۔

ٹی او یو (ٹائم آف یوز) میٹر استعمال کرنے والے رہائشی صارفین بھی ماہانہ 1000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے۔

نیپرا نے کہا ہے کہ وہ گھریلو صارفین جو 300 یونٹس سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں ان پر فکس چارجز کا اطلاق نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: 

عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری

بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

5 کلو واٹ سے کم لوڈ والے کمرشل صارفین بھی ماہانہ 1000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے جب کہ 5 کلو واٹ یا اس سے زیادہ لوڈ والے بجلی کے کمرشل صارفین سے اب موجودہ 500 روپے سے 2000 روپے وصول کیے جائیں گے۔

ٹی او یو میٹرنگ کے تحت 25 کلو واٹ تک استعمال کرنے والے صنعتی صارفین جو بی ون کیٹیگری میں آتے ہیں وہ 1000 روپے ادا کریں گے، بی ٹو کیٹیگری کے صارفین 500 کلو واٹ تک استعمال کرنے والے اب اب 500 روپے ماہانہ مقررہ چارجز کے بجائے 2000 روپے ادا کریں گے۔

5 ہزار کلو واٹ استعمال کرنے والے بی 3 کیٹیگری کے صنعتی صارفین 460 روپے ماہانہ سے 335 فیصد اضافے کے ساتھ 2000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top