جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چین کی سیلاب متاثرین کیلئے پانچ لاکھ ڈالر اور کراچی کی تعمیر کیلئے ایک لاکھ ڈالر کی امداد

14 اکتوبر, 2022 15:18

کراچی : چین نے سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے پانچ لاکھ ڈالر کے علاوہ گھر بنا کر دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چائنیز قونصل جنرل مسٹر لی بجیان نے ملاقات کی، جس میں سیلاب کے مسائل پر بات چیت کی گئی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیلاب کے پانی کی نکاسی کر رہے ہیں۔ اب لوگ واپس گھروں کو جانا شروع گئے ہیں۔ ہم اب گھروں کی تعمیر کا کام شروع کرنے جارہے ہیں۔ عالمی بینک کا 500 ملین ڈالر سے گھر بنانے کا منصوبہ شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : صدر میں چینی باشندے کو ہلاک کرنے والا ملزم گرفتار

چائنیز قونصل جنرل نے کہا کہ چین کی حکومت بھی سروے کرکے کچھ گھر بناکر دے گی، جس پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چین یا کوئی اور دوست ملک اگر ایک گاؤں میں گھر بنائے تو یہ کام آسان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گھروں کی تعمیر کیلئے ہاؤسنگ کمپنی بنائی ہے، جس میں شفافیت کیلئے نجی شعبے کے افراد بھی شامل ہیں۔

قونصل جنرل نے ہوبائی شہر کی جانب سے صوبائی فلڈ فنڈ کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کو پانچ لاکھ ڈالر اور کراچی کی تعمیر کے لیئے ایک لاکھ ڈالر کا چیک دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے چینی حکومت کا سندھ کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے شکریہ ادا کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top