جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بجٹ سے مہنگائی کم اور آئی ایم ایف معاہدے کی اُمید میں اضافہ ہوا، فچ ریٹنگز

19 جون, 2024 13:43

بین الاقوامی ادارے فچ ریٹنگز نے آئندہ مالی سال میں پاکستان کے لیے افراط زر کی شرح 12 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔

فچ کے مطابق حالیہ بجٹ سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ پاکستان کے معاہدے کا امکان ہے، تاہم یہ غیر یقینی ہے کہ آیا آئندہ مالی سال میں مالیاتی اہداف حاصل کیے جاسکیں گے یا نہیں۔

فچ ریٹنگز نے اشارہ دیا کہ حکومت کے اقدامات بیرونی ادائیگیوں پر دباؤ کو کم کرسکتے ہیں۔ تاہم، اگلے مالی سال کے لئے 3 فیصد کی متوقع شرح نمو کے ساتھ معاشی نمو توقع سے کم رہنے کی توقع ہے۔

انتخابات کے بعد بیرونی ادائیگیوں سے متعلق صورتحال میں بہتری آئی ہے، البتہ بجٹ میں شامل معاشی نظم و ضبط کے ذریعے مالی خسارے کو کم کیا جاسکتا ہے۔

ریٹنگز ایجنسی نے کہا کہ امید ہے برآمدات اور درآمدات کے درمیان فرق جی ڈی پی کے 0-3 فیصد کے درمیان کم ہوجائے گا۔ پچھلے سال یہ فرق جی ڈی پی کا ایک فیصد تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ زرمبادلہ میں اضافے سے ترسیلات زر پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور بہتر زرعی برآمدات سے معاشی صورتحال میں مزید بہتری آئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top