جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس تقریباً 2100 پوائنٹس اضافے سے ریکارڈ سطح پر بند

20 جون, 2024 11:43

عید کی تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری سیشن کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

کاروباری روز کے اختتام پر بنچ مارک 100 انڈیکس 2,094.76 پوائنٹس یا 2.73 فیصد اضافے کے ساتھ 78,801.53 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔

بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے کہا کہ کے ایس ای 100 کی تاریخ میں یہ چوتھا سب سے بڑا ایک دن کا اضافہ ہے۔

واضح رہے کہ عید الاضحی کی تعطیلات کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ 17 سے 19 جون 2024 تک بند رہی تھی۔

جمعرات کو آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکوں، کھاد، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔

او ڈی جی سی، پی او ایل، شیل، ایس این جی پی ایل، ایم ای بی ایل، ایچ بی ایل کے حصص کی بھی خریداری ہوئی تاہم، یہ بینکنگ سیکٹر تھا جس نے بینچ مارک کے منافع میں سب سے زیادہ حصہ ڈالا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران پی ایس ایکس میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کیپٹل مارکیٹوں کے لیے ٹیکس نظام میں تبدیلی نہ کیے جانے کے بعد یہ ریکارڈ بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔

بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ہفتہ وار بنیادوں پر 2952.75 پوائنٹس کے اضافے سے 76706.77 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

مارکیٹ ایکسپرٹ نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے لحاظ سے 95 فیصد اور امریکی ڈالر کے لحاظ سے 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top