جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پہلا سبز ہلالی پرچم

14 اگست, 2018 09:00

چودہ اگست 1947کو دنیا کی فضاؤں میں بلند ہونے والے پاکستانی پرچم کا ڈیزائن امیرالدین قدوائی نے قائد اعظم محمد علی جناح کی ہدایات پر تیارکیا تھا۔

ماسٹر الطاف حسین نے ڈیزائن کے مطابق پہلا پرچم ہاتھ سے تیار کیا۔

پاکستان کے قومی پرچم کا سرکاری نام ’پرچم ِ ستارہ و ہلال‘ ہے۔

قومی پرچم گہرے سبز اور سفید رنگ پر مشتمل ہے، سبز رنگ مسلمانوں اور سفید رنگ پاکستان میں رہنے والی اقلیتوں کو ظاہر کرتا ہے

سبز حصے کے بالکل درمیان میں چاند(ہلال) اور پانچ کونوں والا ستارہ ہوتاہے۔

سفید رنگ کے چاند کا مطلب ترقی اور ستارے کا مطلب روشنی اور علم کو ظاہر کرتا ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top