جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فلم ’’باجی‘‘ کا باکس آفس پر 4 دنوں میں 3 کروڑ کا بزنس

04 جولائی, 2019 17:21

کراچی: اداکارہ میرا کی فلم ’’باجی‘‘ نے ریلیز کے 4 دنوں میں 3 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

اداکارہ میرا، عثمان خالد بٹ اورماڈل آمنہ الیاس کی فلم ’’باجی‘‘ نے ریلیز کے 4 دنوں میں 33 ملین تقریباً ساڑھے تین کروڑ کمالیے۔ اداکارہ میرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کا 4 دنوں کا بزنس شیئر کراتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

https://www.instagram.com/p/BzaeGcvHU9E/?utm_source=ig_embed

28 جون کو ریلیز ہونے والی فلم ’’باجی‘‘ شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔ اس فلم کو اداکارہ میرا کی فلموں میں واپسی قراردیاجارہاتھا۔ فلم میں میرا بہترین پرفارمنس دینے کے ساتھ بہت خوبصورت بھی نظر آئی ہیں۔

واضح رہے کہ ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ میرا نے فلم میں اپنے کردار سے متعلق بتاتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے ہمیشہ چیلنج سے بھرپور کردار کرنے کو ترجیح دی ہے اور فلم’’باجی‘‘ نے مجھے اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کا موقع دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top