جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایف آئی اے نیازی گٹھ جوڑ نے سیاسی انتقام کی ذمہ داری سنبھال لی : مریم اورنگزیب

22 جون, 2021 12:05

لاہور : مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سچ بولنے پر شہباز شریف کو ایف آئی اے بلایا گیا، ایف آئی اے نیازی گٹھ جوڑ نے سیاسی انتقام کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد ایف آئی اے نیازی گٹھ جوڑ نے سیاسی انتقام کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ عمران صاحب نے اپنے دفتر کا غیر قانونی اور ناجائز استعمال کرتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ایف آئی اے کا نوٹس بھجوایا۔

یہ بھی پڑھیں : عمران صاحب! آٹا، چینی، دوائی کے بعد عوام کی ویکسین بھی کھا گئے: مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ یہ وہی الزامات ہیں جن کا شہباز شریف اور حمزہ شہباز دوران قید پہلے ہی جواب دے چکے ہیں۔ جہانگیر ترین کو این آر او دینے کے بعد، عوام دشمن بجٹ کی وجہ سے عوام کی چیخوں کی آواز بند کرنے کے لئے اور "عوام کی جیب خالی ہے، اس لئے یہ بجٹ جعلی ہے” کا سچ بولنے پر شہباز شریف کو ایف آئی اے بلایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو بجٹ میں 383 ارب کے ٹیکس لگانے، مہنگائی کا ایک نیا سونامی لانے سے توجہ ہٹانے کے لیے ایف آئی اے بلایا گیا ہے۔ عمران صاحب کا پست ذہن خواتین اور معصوم بچوں کے قاتلوں اور مجرموں کی وکالت کرتا ہے۔ عمران صاحب کا ذہن سیاسی انتقام میں پاگل ہوچکا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top