جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی: عطا تارڑ

11 اپریل, 2023 16:33

اسلام آباد: عطا تاڑر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، امید ہے انتخابات جب بھی ہوں گے تمام سیاسی جماعتیں تسلیم کریں گی۔

معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں نظام عدل وانصاف کی بالادستی چاہتے ہیں، انصاف ہونا اور انصاف ہوتا ہوا نظر آنا ضروری ہے، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، پارلیمان سپریم ادارہ ہے، پارلیمان آئین میں تبدیلی کا اختیار رکھتی ہے، عدلیہ پارلیمان کے اختیارات اورقانون سازی میں مداخلت نہیں کرسکتی۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ صدر دستخط کریں یا نہ کریں سپریم کورٹ بل 10 دن کے بعد قانون بن جائے گا، فنانس فل کے مطابق معاملات آگے چلیں گے، قانون کی بالا دستی کے لیے بل کا آنا ضروری تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بحرانوں سے نکلنے کا حل یہ ہے شہباز شریف استعفیٰ دیں: فواد چودھری

ان کا کہنا تھا کہ عدالتو ں سے بچنے کےلیے 6،6 سال کیس نہیں لٹکاتے، بچوں کی طرح نہیں روتے کہ ہمیں عدالت نہیں جانا، ہمارے دستخط اور حکومت دونوں ہی اصلی ہیں، 4 سال ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، امید ہے انتخابات جب بھی ہوں گے تمام سیاسی جماعتیں تسلیم کریں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top