جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وفاقی کابینہ نے بجٹ  2024-25کی منظوری دے دی

12 جون, 2024 16:52

وفاقی کابینہ نے مالی سال 2024-25 بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔

کابینہ اجلاس میں کسانوں، نوجوانواں، صنعتوں کے لئے پیکج کی منظوری بھی دے دی گئی، آئندہ مالی سال میں تمام تر اسکیموں کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ کے بجٹ تقریر میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت مالی سال 2024-25 کیلئے وفاقی بجٹ آج (12جون) کو قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب قومی اسمبلی کے فلور پر آج شام بجٹ پیش کریں گے جس کا تخمینہ 18 کھرب روپےسے زائد لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ کا سخت امتحان، بجٹ 2025 میں کیا نیا ہوگا؟

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ کا مقصد عوام کی مشکلات کو کم کرنا، زراعت کے شعبے میں تبدیلی لانا، انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کو فروغ دینا اور برآمدات کو فروغ دینا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top