جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایف بی آر کا ٹیکس چوری کی نشاندہی کیلئے ڈیجیٹل لینڈ سروے کرنے کا فیصلہ

23 اپریل, 2021 14:33

کوئٹہ : فیڈرل بورڈ آف ریونیو کوئٹہ نے ٹیکس چوری کی نشاندہی کے لئے ایف بی آر کا ڈیجیٹل لینڈ سروے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق ڈیجیٹل لینڈ سروے سے منقولہ اور غیر منقولہ جائیداردوں کی خرید وفروخت میں چھپائی گئی دولت کا کھوج بھی لگایا جائے گا۔ سروے کا عمل 30 جون 2021 تک مکمل کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایف بی آر کو ، 7 ماہ میں وصولی کا ہدف حاصل کرنے پر سراہتا ہوں : وزیر اعظم

سروے کرنے کے لئے محکمہ داخلہ کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے، جس سے ٹیکس چوری کے عمل کی نشاندہی اور جائیداد مالکان کی شناخت بھی ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top