جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

لمبی نیند لیں اور توند سے نجات حاصل کریں

22 مئی, 2019 10:46

کراچی: برطانوی سائنسدانوں نے دن میں ایک گھنٹے کی ورزش کے ساتھ موٹے افراد کو دس گھنٹے سونے کا مشورہ دے دیا۔

موٹی توند اور بڑھتے وزن سے پریشان ہیں اور سب کچھ کرکے دیکھ چکے ہیں تو اب بہتر نیند لے کر دیکھیں۔ برطانوی سائنسدانوں کے مطابق نیند اور وزن میں بہت زیادہ تعلق ہے۔ بڑھتے وزن کی بڑی وجہ مناسب نیند کا نہ ہونا بھی ہوسکتی ہے۔ ایک نارمل انسان کو آٹھ گھنٹے کی نیند درکار ہے لیکن ایک موٹے شخص کو دن میں کم از کم دس گھنٹے سونا چاہئے۔

اس کے ساتھ اسے دن میں ایک گھنٹے کی ایکسائرساز اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال بھی کرنا چاہئے۔ ڈائٹ اسپیشلسٹ کے مطابق مناسب نیند اور پانی کا استعمال انسانی جسم کو خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اگر آپ صرف ورزش سے ہی نیند کی کمی کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں تو یہ حماقت ہوسکتی ہے۔

سائنسدانوں کا مننا ہے کہ کم نیند کے ساتھ زیادہ ورزش جسم کو تھکانے اور بلڈپریشر کو بڑھانے کا باعث بن سکتی ہے۔اس ہی طرح نیند سے قبل ٹی وی دیکھنے اور موبائل کے استعمال کو بھی دوگھنٹے یا کم از کم ایک گھنٹے قبل ترک کردیں۔ سونے سے پہلے گفتگو یا کہانی ذہنی نشوونما کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top