جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فرخ حبیب نے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کے عہدے کا حلف اٹھالیا

29 اپریل, 2021 15:55

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماء فرخ حبیب نے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

وفاقی کابینہ میں تین نئی تقرریاں کردی گئیں، جس کا نوٹفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے حلف اٹھانے کے بعد رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : شیری رحمان کی کابینہ میں تبدیلی اور کورونا ویکسین لگانے کی سست رفتار پر تنقید

عثمان ڈار دوبارہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز اور ڈاکٹر وقار مسعود کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی خزانہ و ریونیو مقرر کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر وقار مسعود اس سے قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی ریونیو تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top