جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مشہور ہندو موٹیویشنل اسپیکر سبری مالا نے اسلام قبول کرلیا

28 اپریل, 2022 12:45

بھارتی ریاست تامل ناڈو کی ہندو موٹیویشنل اسپیکر سبری مالا جیا کانتھن نے قرآن پاک کا مطالعہ کرنے کے بعد اسلام قبول کرلیا اور مذہب اسلام میں داخل ہونے کے بعد عمرے کی سعادت بھی حاصل کرلی۔

سبری مالا جیا کانتھن نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام فاطمہ سبری مالا رکھا ہے۔

سبری مالا نے اپنی متعدد تقریروں میں ہندو مذہب اور رسم و رواج کی پرچار کرنے والی موٹیویشنل اسپیکر نے کچھ عرصہ قبل ہی قرآن پاک کی تلاوت اور ترجمہ پڑھنا شروع کیا تھا۔

قرآن پاک کا مطالعہ مکمل کرنے اور اسے سمجھنے کے بعد موٹیویشنل اسپیکر نے اسلام قبول کیا اور انہوں نے مذہب اسلام کو عظیم مذہب اور مقدس کتاب کو نجات کی کتاب بھی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں روس کے غیر ملکی ہتھیاروں کی منتقلی کو روکنے کیلئے ریلوے کے بنیادی ڈھانچے پر حملے

دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد موٹیویشنل اسپیکر کی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ مقدس مقامات کی زیارت کے دوران اپنی مادری زبان میں اسلام قبول کرنے کا اعتراف بھی کرتی دکھائی دی۔

فاطمہ سبری مالا ہندو خاندان میں پیدا ہوئیں اور ان کے شوہر اور بیٹا بھی ہندو مذہب کے پیروکار ہیں۔انہیں خواتین اور نئی ماؤں کے حوالے سے جدوجہد کرنے کے حوالے سے پہچانا جاتا ہے، انہوں نے تامل ناڈو میں عورتوں کے حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے ’ویمنز لبریشن پارٹی‘ (ڈبلیو ایل پی) نامی تنظیم کا بنیاد بھی رکھا ہے۔

فاطمہ سبری مالا بھارت بھر میں یکساں تعلیم نصاب قائم کرنے اور لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے مہم چلانے کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے لڑکیوں کے تحفظ پر ایک کتاب بھی لکھی ہے، جسے انہوں نے تامل ناڈو کے اسکولوں میں پڑھنے والی بچیوں میں مفت تقسیم بھی کیا۔

موٹیویشنل اسپیکر نے تامل ناڈو کی 6 لاکھ سے زائد لڑکیوں اور بچیوں سے ملاقاتیں کرکے انہیں تحفظ اور شعور سے متعلق لیکچر بھی دیے جب کہ وہ متعدد ٹی وی چینلز کے پروگرامات میں بطور ماڈریٹرز اور مہمان بھی شریک ہو چکی ہیں۔

موٹیویشنل اسپیکر فاطمہ سبری مالا 2 ہزار سے زائد پلیٹ فارمز پر موٹیویشنل اسپیکر کے طور پر رجسٹرڈ ہیں اور وہ نہ صرف بھارت بلکہ بیرون ملک کے پلیٹ فارمز پر بھی خطاب کرتی ہیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top