جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فیس بک کے ذریعے 21 امراض کا جائزہ لیا جا سکتا ہے

27 جون, 2019 12:55

کراچی(ویب ڈیسک): امریکی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ فیس بک پر صارفین جو کچھ بھی پوسٹ کرتے ہیں اس کا بغور مطالعہ کرکے اکیس امراض اور جسمانی و ذہنی کیفیات کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔

فیس بک پرہر نئے دن لاکھوں افراد اپنی پسند کے مطابق کئی طرح کی پوسٹ شیئرکرتے ہیں۔ ان پوسٹ کے ذریعے فرد کی ذہنی کیفیت اور بیماری کاجائزہ بھی لیا جا سکتا ہے، جن میں ذیابیطس، ڈپریشن، بلڈ پریشر، اور دماغی تناؤ وغیرہ شامل ہیں۔ یہ انکشاف پبلک لائبریری آف سائنس میں شائع ہونے والی رپورٹ میں طبی ماہرین کی جانب سے کیا گیا ہے۔

ماہرین کی جانب سے ایک تحقیق میں 999 افراد کی فیس بک پوسٹ اور میڈیکل رپورٹ کا بغور مطالعہ کیا گیا تھا۔ تحقیق سے ثابت ہوا کہ فیس بک پر جو کچھ پوسٹ کیا جاتا ہے وہ اس شخص کی دماغی کیفیات کو ظاہر کرتا ہے۔ ڈاکٹر اینڈریو نے کہا کہ فیس بک پرلوگ اکثر اپنی زندگی، احساسات اور خیالات کے بارے میں پوسٹ کرتے رہتے ہیں، جس سے ان کی اپنی کیفیات کے بارے میں جاننے میں مدد مل سکتی ہے۔

ماہرین نے کہا ہےکہ فیس بک پوسٹس کی بنا پر کسی بھی مرض کا حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔ تاہم یہ ممکن ہے کہ پیشگوئی کے مطابق کئی افراد مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top