جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فیس بک کا طالبان کے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنے کا اعلان

18 اگست, 2021 15:25

فیس بک نے طالبان کے واٹس ایپ اکاؤنٹس بھی بلاک کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ کمپنی کو پابندیوں کی امریکی پالیسی پر عمل کرنا ضروری ہے۔

دوسری جانب فیس بک ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی قوانین کے تحت طالبان پر پابندی عائد ہے جس پر ان کے اکاؤنٹس بلاک کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک نے متعدد اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے، دیگر صارفین کو بھی وارننگ

فیس بک کا کہنا ہے کہ لوٹ مار اور تشدد کی شکایات کے لیے بنائی گئی طالبان کی واٹس ایپ ہاٹ لائن کو بھی بند کردیا گیا ہے جب کہ طالبان کے نام سے بنائے گئے آفیشل اکاونٹس بھی بلاک کیے گئے ہیں۔

فیس بک کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ ایپلی کیشن نے اپنے پلیٹ فارمز سے طالبان اور ان کی حمایت کرنے والے تمام مواد پر پابندی عائد کردی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top