جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

یورپی یونین میں فیس بک کا 10 ہزار کیلئے نوکریوں کا اعلان

19 اکتوبر, 2021 14:09

فیس بک نے یورپی یونین میں 10 ہزار افراد کے لیے نوکریوں کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیس بک نے یورپی یونین میں 10 ہزار افراد کے لیے نوکریوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان افراد کی خدمات مستقبل کے ورچوئل رئیلٹی ورژن ‘metaverse’ کے منصوبے کے لیے حاصل کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک کی پرائیویسی سیٹنگز میں ایک بار پھر تبدیلی

فیس بک حکام کے مطابق اگلے 5 برسوں میں یورپی یونین سے چنے جانے والے ملازمین میں انتہائی ماہر انجینئر شامل ہوں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ میٹاورس منصوبے کے ذریعے عوام کو نئے سماجی اور معاشی مواقع تک رسائی میں مدد ملےگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top