جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارتی اسکول غیر عیسائی طلبہ کو بائبل پڑھنے پر مبینہ مجبور کرنے پر انتہاپسندوں کا ہنگامہ

26 اپریل, 2022 12:09

نیو دہلی : بھارت کے ایک اسکول میں بائبل پڑھانے پر نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے، ہندوانتہاپسندوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اسکول غیر عیسائی طلبہ کو بائبل پڑھنے پر مجبور کر رہا ہے۔

بھارتی صوبے بنگلور میں کے شہر کرناٹک ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گیا ہے۔ ہندو انتہاءپسندوں کا کہنا ہے اسکول میں غیر عیسائی طلبہ بھی پڑھتے ہیں۔ اس ہدایت کے ذریعے انہیں زبردستی بائبل پڑھنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، تاہم اسکول نے اپنے مؤقف کا دفاع کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی قابض فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں بربریت جاری، پاکستان کی شدید مذمت

اسکول کے داخلہ فارم میں موجود ایک خانے میں درج عہد نامے کے مطابق آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ کا بچہ اپنی اخلاقی اور روحانی نشوونماء کے لیے تمام کلاسوں بشمول مارننگ اسمبلی اسکریپچر کلاسز اور کلبوں میں شرکت کرے گا اور اس دوران بائبل اور دیگر بھجن کی کتابیں لے جانے پر اعتراض نہیں کرے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top