جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

علی امین گنڈاپور کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2 روز کی توسیع

11 اپریل, 2023 16:36

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2 روز کی توسیع کردی۔

علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلام آباد کے گولڑہ تھانے میں اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم خان نے علی امین گنڈاپورکے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت خارج، اشتہاری قرار

علی امین گنڈاپور کے دو روزہ جسمانی ریمانڈکے تفصیلی فیصلے کے مطابق علی امین گنڈا پور کا پہلے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہوا جو تفتیشی افسرکی نظرمیں ناکافی تھا، وقت کی کمی کے باعث تفتیشی افسر پیمرا سے علی امین گنڈاپورکی ڈی وی ڈی حاصل نہیں کرسکے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی لیبارٹری سے وائس میچنگ کروانا ضروری ہے۔

فیصلے کے مطابق علی امین گنڈاپورکا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے، تفتیشی افسر جامع تفتیش کے ساتھ اگلی سماعت پر حاضر ہوں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top