جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات روکنے کے حکم میں توسیع

28 مارچ, 2023 13:32

اسلام آباد : عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست پر قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر انتخابات پر حکم امتناع میں دو ہفتوں کی توسیع کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں  اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔

فریقین کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت کی استدعا کی گئی، جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ اکرام کھٹانہ کے گھر پر چھاپہ

پی ٹی آئی کے راجہ خرم نواز، اسد عمر اور علی نواز اعوان نے قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہیں۔

واضح رہے کہ عدالت نے قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی انتخاب کا نوٹیفکیشن تاحکم ثانی معطل کر رکھا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top