جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

روس اور کریمیا کو ملانے والے واحد پل پر دھماکہ، خوفناک آتشزدگی کے باعث بند

08 اکتوبر, 2022 14:06

روس اور کریمیا کو ملانے والا واحد پل آئل ٹینکر میں دھماکے کے بعد ٹرین میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی کے باعث بند کردیا گیا۔

روس کی انسداد دہشتگردی کمیٹی (این سی اے) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کریمیا جانے والے پل پر ایک گاڑی میں دھماکا ہوا جس نے ٹرین کی 7 فیول بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، دھماکے کے بعد موٹر وے سیکشن کو بند کر دیا گیا ہے۔

روس کے صدر ولادمیر پیوٹن کو دھماکے کے حوالے سے بریف کیا گیا جس کے بعد انہوں نے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

اس حوالے سے یوکرین حکوت کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بری طریقے سے جل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرینی علاقوں کا الحاق، شدید ردعمل،روسی صدر خمیازہ بھگتیں گے : امریکی صدر

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی کے مشیر میخائلو پوڈولیک کی جانب سے پل پر لگنے والی آتشزدگی کے باعث ہونے والے نقصان کو آغاز قرار دیا گیا تاہم انہوں نے یوکرین کے براہ راست ملوث ہونے کی کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر غیر قانونی چیز تباہ کر دی جائے گی، چوری کی گئی ہر شے دوبارہ یوکرین کو حاصل ہو گی اور روس کی جانب سے قبضے میں لی گئی ہر چیز نکال دی جائے گی۔

یاد رہے کہ روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے کریمیا کو 2014 میں اپنا حصہ بنانے کے 4 سال بعد 2018 میں کیرچ اسٹریٹ کا افتتاح کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top