جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آئین کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت پر وضاحت

11 اپریل, 2023 20:54

اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آئین کی گولڈن جوبلی کی تقریب میں شرکت پر وضاحت جاری کردی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ سپریم کورٹ ججز کو آئین کی گولڈن جوبلی منانے کی دعوت دی گئی، یقین دہائی کرائی گئی تھی سیاسی تقریریں نہیں ہوں گی، بتایا گیا صرف آئین سے متعلق کنونشن میں بات ہوگی، آئین سے اظہار یکجہتی کے لیے دعوت قبول کی۔

ان کا کہنا تھا کہ دعوت قبول کرنے سے پہلے میرے عملے اور اسپیکر سے تصدیق کی گئی، مجھ سے پوچھا گیا آپ تقریر کریں گے تو میں نے معذرت کی، جب سیاسی بیانات دیے گئے تو میں نے بات کرنے کی درخواست کی، عدلیہ کے ایک فرد کی عزت افزائی کے لیے مجھے درمیان میں بٹھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لارجر بینچ کے حکم سے آمرانہ جھلک آتی ہے جو آئین کا متبادل نہیں ہوسکتا: جسٹس فائز کا تفصیلی نوٹ جاری

انہوں نے کہا کہ کسی ممکنہ غلط فہمی کا ازالہ کرنے کیلئے میں نے خطاب کیا، یہ امر باعث حیرت ہے لوگوں کو اعتراض ہے میں کہاں بیٹھا تھا، میں نے بیٹھنے کے لیے خود وہ جگہ نہیں چنی، اعتراض کیا گیا میں نے آئین کی یاد منانے کی تقریب میں شرکت کیوں کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top