جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسمارٹ فونز کا زیادہ استعمال بڑھاپے کو دعوت دیتا ہے

26 جون, 2019 11:51

کراچی(ویب ڈیسک): اسمارٹ فونز کا زیادہ استعمال آنکھوں کے لئے تو نقصان دہ تھا ہی لیکن اب یہ بڑھاپے کی جانب سفر تیز کرنے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

اسمارٹ فونز کا استعمال دنیا بھر میں بچوں اور بڑوں میں عام ہے۔ ایک حیران کن طبی تحقیق کے مطابق گھنٹوں موبائل فونز، ٹیبلیٹ اور کمپیوٹر اسکرین کے سامنے وقت گزارنا بڑھاپے کی جانب سفر تیز کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ آج کل نوجوان اپنا بہت زیادہ وقت اسکرین کے سامنے گزارتے ہیں جس کے نتیجے میں جلد بڑھاپے کے آثار چہرے پر نمودار ہوسکتے ہیں۔

امپرئیل کالج لندن کی تحقیق میں بتایا گیا کہ آج کل نوجوانوں کے چہروں پرقبل از وقت بڑھاپے کے آثار نمودار ہونے کی وجہ بہت زیادہ وقت اسکرینوں کے سامنے گزارنا ہے۔ محققین نے انکشاف کیا ہے کہ بہت جلد وہ وقت آئے گا جب صرف 25 سال کی عمر میں ہی نوجوانوں کوجھریوں سے نجات کے لیے طبی مدد لینا پڑے گی۔

امریکا کی ٹولیڈو یونیورسٹی کی تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ اسمارٹ فونز سے خارج ہونے والی نیلی روشنی کے نتیجے میں بینائی میں بڑے بلائنڈ اسپاٹس بنتے ہیں جو پٹھوں میں تنزلی کی علامت ہوتے ہیں، یہ ایک ایسا مرض ہے جو اندھے پن کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

تحقیقی ٹیم نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ اسمارٹ فونز کے گھنٹوں استعمال سے گریز کریں اور اندھیرے میں ان ڈیوائسز کو استعمال نہ کریں کیونکہ اس وقت خطرناک نیلی روشنی زیادہ آنکھوں میں داخل ہوتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top