جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایلون مسک نے 44 ارب ڈالرز میں ٹوئٹر خرید لیا

26 اپریل, 2022 12:50

ٹوئٹر اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے درمیان 44 ارب ڈالر میں فروخت کا معاہدہ طے پاگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر نے ایلون مسک کی 54.20 ڈالر فی شیئر میں خریدنے کی پیشکش قبول کرلی ہے۔

معاہدے کے بعد ایلون مسک ٹوئٹر کے واحد سب سے بڑے شیئر ہولڈر بھی بن گئے۔

رپورٹس کے مطابق یہ اب تک کسی بھی پرائیویٹ کمپنی کو خریدنے کا سب سےبڑا سودا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ اتوار کو امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کو خریدنے کی پیشکش پر ٹوئٹر کے 11 رکنی بورڈ کی میٹنگ ہوئی تھی۔

اس میٹنگ میں کمپنی کو خریدنے کے حوالے سے ایلون مسک کی پیشکش پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں یوکرین سے مذاکرات میں ناکامی، روس کی زیادہ سے زیادہ علاقے پر قبضہ کرنے کی کوششیں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top