جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ اور پنجاب اسمبلی کی تمام نشستوں کے انتخابی نتائج کا اعلان

10 فروری, 2024 21:19

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات 2024 میں سندھ اور پنجاب اسمبلی کی تمام نشستوں کے انتخابی نتائج کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ کی 129 نشستوں میں سے پیپلز پارٹی 84 سیٹوں کے ساتھ حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے جب کہ ایم کیو ایم پاکستان نے 28 نشستیں جیتی ہیں۔

ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ حتمی و سرکاری نتائج کے مطابق سندھ اسمبلی میں آزاد امیدواروں کی 13 جب کہ جی ڈی اے اور اسلامی کی 2، 2 نشستیں ہیں۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی  کی 296 نشستوں میں  سےآزاد امیدوار 138 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، مسلم لیگ ن 137 جب کہ پیپلز پارٹی 10 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

الیکشن نتائج میں تاخیر، پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے احتجاج

نتائج میں کھرد برد، الیکشن 2024 کی ساکھ پر سوالات اٹھنے لگ گئے

الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات 2024 میں ق لیگ کی8،آئی پی پی،پی ایم ایل ضیا  اور تحریک لبیک پاکستان  پنجاب اسمبلی میں صرف ایک، ایک نشست اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوسکی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top