جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

انتخابات کسی بھی مہینے ہوں اعلان الیکشن کمیشن کرےگا:شہباز شریف

12 جولائی, 2023 14:00

وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہوجائے گی، الیکشن جب بھی ہوں گے الیکشن کمیشن اس کا اعلان کرےگا۔

اسلام آباد میں پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج آئی ایم ایف بورڈ کی میٹنگ ہے، دعا کریں آج آئی ایم ایف پروگرام منظور ہوجائے، یہ لمحہ فخریہ نہیں بلکہ لمحہ فکریہ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم جگہ جگہ جا کر ادھار مانگیں اور آئی ایم ایف کی منتیں کریں، زندگی گزارنےکا یہ طریقہ نہیں، اب ایسےکام نہیں چلےگا، چین کو محسوس ہو گیا تھا کہ پاکستان مشکل میں ہے، چین نے ہمارا بھر پور ساتھ دیا۔

شہاز شریف نے کہا کہ خواہش تھی انڈوومنٹ فنڈ کو2ارب سالانہ سے بڑھایا جائے ، سیاسی رفقا اور سرکاری افسران بھی بالکل متفق تھے ہمارے مالی مسائل اور مشکلات زیادہ ہیں ، فیصلہ کیا رواں سال 3ارب کے فنڈ بچوں ، بچیوں کے حوالے کریں ،دعا ہے آنے والی حکومت 41ارب نہیں 140ارب روپے مختص کرے ، نوجوان ملک میں انقلاب لاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزرائے اعظم آتے جاتے رہتے ہیں، پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ قائم دائم رہنا چاہیے، جوبھی حکومت عوام کے ووٹوں سے آئے وہ تعلیم کوپہلی ترجیح دے، تعلیم کا فروغ سیاست نہیں عبادت ہے، یہ وقت ہے کہ ہم تعلیم پر پوری توجہ دیں، ہمیشہ تعلیمی وظائف بڑھانےکی کوشش کی، تعلیم کے ذریعے ہی دنیا میں ترقی ہوئی ہے۔

یہ پڑھیں : آئی ایم ایف پروگرام مٹھائی نہیں مجبوری ہے :وزیراعظم شہباز شریف

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top