جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

برطانوی پارلیمنٹ میں بھارتی کسانوں کی گونج، بھارت کا برطانوی سفیر سے احتجاج

10 مارچ, 2021 16:08

نیو دہلی : بھارتی وزارت خارجہ نے برطانوی پارلیمنٹ میں بھارتی کسانوں کا معاملہ اٹھانے کو کھلی مداخلت قرار دیا ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ میں بھارتی کسانوں کا معاملہ اٹھائے جانے پر مودی حکومت تلملا اٹھی۔ برطانوی سفیر کو بھارتی دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔

بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے تحفظات بلاجواز ہیں۔ تحفظات احتجاجی کِسانوں کی حمایت کے مترادف ہیں۔ یہ بھارت کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دہشت گرد مودی، بھارتی کسانوں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کر رہا ہے : گورنر پنجاب

برطانوی پارلیمنٹ میں پیر کے روز بھارتی کِسانوں کے معاملے پر بحث کی گئی۔ برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی کِسانوں کے احتجاج پر مودی حکومت کے ردعمل پر کڑی تنقید کی گئی۔ برطانوی سیاسی رہنماؤں نے مودی حکومت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top