جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ای سی سی کا ٹماٹر اور پیاز کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ مؤخر

07 اکتوبر, 2021 15:56

اسلام آباد : ای سی سی نے ٹماٹر اور پیاز کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ مؤخر کردیا۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ٹماٹر اور پیاز کی تین ماہ کیلئے برآمد پر پابندی لگانے کی تجویز سامنے رکھی گئی، تاہم اتفاق رائے نہ ہونے پر وزیر خزانہ شوکت ترین نے مزید مشاورت کی ہدایت کرتے ہوئے فیصلہ مؤخر کردیا۔

دونوں مصنوعات کیلئے دوسرا آپشن محدود برآمد کی اجازت دینا ہے۔ ٹماٹر اور پیاز کے حوالے سے فیصلہ 24 گھنٹوں میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور کنکریٹ کا جنگل بن گیا، گرین ہاوسز بڑھانے کی طرف توجہ نہیں دی گئی : عدالت

اجلاس میں نیشنل ریمیٹنس لائیلٹی پروگرام، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کیلئے گندم کی فراہمی اور آزاد جموں و کشمیر کیلئے گندم کی فراہمی جاری رکھنے کی منظوری دے دی۔

اجلاس نے فیصلہ کیا کہ کپاس کی قیمتوں کی تعین کیلئے حکومت مداخلت نہیں کرے گی۔ کاشتکار کو حکومت کی مقرر کردہ قیمت سے زیادہ قیمت حاصل ہو رہی ہے۔ مقامی سطح پر بننے والی کورونا کی تشخیص کی مشینوں پر ٹیکس اور ڈیوٹی کی چھوٹ دینے کا فیصلہ بھی مؤخر کردیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top