جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

تربوز کھائیں، گرمی اور دل کے امراض سے چھٹکارا پائیں

02 نومبر, 2023 14:36

گرمیوں میں ہمارے جسم کو پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے، کیوں کہ موسم کی شدت کے ساتھ معمولاتِ زندگی انجام دینے کے دوران پسینے کا زیادہ اخراج ہوتا ہے۔

اس موسم کے پھلوں کی بات کی جائے تو خدا کی عطا کردہ بیش شمار نعمتوں میں سے ایک تربوز ہے جو موسمِ گرما میں پانی کی کمی دور کرنے کے ساتھ ساتھ ہماری صحت کے لیے مفید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئیے جانتے ہیں کیوی کے حیرت انگیز فوائد!

یہ غذائیت سے بھرپور پھل ہے جس وافر مقدار میں پانی اور فائبر بھی موجود ہوتا ہے جو نظام ہاضمہ کو بہتر بناتے ہیں۔

تربوز میں شامل اجزا ہماری صحت کے لیے مفید ثابت ہوتے ہیں جن میں‌ وٹامن سی، اے، میگنیشیم، پوٹاشیم، وٹامن بی ون، بی فائیو شامل ہیں۔

ماہرین صحت نے اسے دل کے لیے بھی بہت مفید بتایا ہے۔ تربوز ایسا پھل ہے جو کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top