جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

دل کے امراض سے محفوظ رہنے کیلئے اسٹرابیری کھائیے

15 نومبر, 2023 15:15

طبی ماہرین کے مطابق اکثر لوگ اپنے طرزِ زندگی کی وجہ سے بھی امراضِ قلب میں مبتلا ہورہے ہیں جس کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

تاہم قدرت کی نعمتوں میں پھلوں کی مختلف اقسام ایسی ہیں جو ہمیں دل کے امراض سے محفوظ رکھ سکتی ہیں یا ان کا خطرہ کم سے کم ہوجاتا ہے۔

اسٹرابیری ایسا ہی پھل ہے جو دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس میں موجود ایلیجک ایسڈ اور فلیونوائڈز ایسا اینٹی آکسیڈنٹ اثر فراہم کرتے ہیں، جو دل کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔

اسٹرابیری خراب کولیسٹرول کے ان اثرات سے لڑتے ہیں جو شریانوں میں خون گاڑھا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پھل کئی مسائل کا حل، طبی تحقیق

ایک طبی تحقیق کے مطابق اسٹرابیری کا غذا میں استعمال امراض قلب اور ذیابیطس سے بھی تحفظ دیتا ہے۔

ماہرین کے مطابق دل کی بیماریوں سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ اسٹرابیری استعمال کریں۔

پھلوں کی افادیت سے متعلق متعدد تحقیق سے اس کے مختلف طبی فوائد ثابت ہوئے ہیں۔ طبی محققین کے مطابق اسٹرابیری میں موجود پوٹاشیم اور منرلز ہمارے جسم کے مدافعتی نظام کو بہتر بناتے ہیں۔

طبی ماہرین اسٹرابیری کو وٹامن سی کے حصول کا بہترین ذریعہ کہتے ہیں۔ وٹامن سی جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط اور طاقت ور بناتا ہے۔

ماہرین کے مطابق انسانی جسم اس وٹامن کو بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتا اور یہی وجہ ہے اسے غذا کے ذریعے حاصل کرنا ضروری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top