جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آج پاکستان سمیت ملک بھر میں ارتھ آور منایا جائے گا

30 مارچ, 2019 16:19

کراچی: پاکستان سمیت 180 ممالک میں آج رات ساڑھے 8 بجے سے رات ساڑھے 9 بجے تک ارتھ آور منایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ارتھ آور کے دوران تمام اضافی، فالتو لائٹس بند کیے جائیں گے تاکہ کرہ ارض کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جا سکے۔ ارتھ آور کی مناسبت سے رات ساڑھے 8 بجتے ہی آسٹریلیا کے ہاربر برج اور اوپرا ہاؤس کی تمام غیر ضروری بتیاں بجھادی جائیں گی جب کہ لندن میں بکنگھم پیلس، ٹاور برج اور دیگر اہم مقامات کی بھی غیر اہم روشنیاں گل کرکے گلوبل وارمنگ کا شعور اجاگر کیا جائے گا۔

اس برس ارتھ آور منانے کی تھیم #connect to earth رکھی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top