جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

دعا زہرا کے نکاح خواں اور گواہ نے درخواست ضمانت دائر کردی

05 جولائی, 2022 12:26

کراچی : نکاح خواں اور گواہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہمیں مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں دعا زہرا کے مبینہ اغواء کے کیس کی سماعت ہوئی۔ گرفتار نکاح خواں غلام مصطفیٰ اور گواہ اصغر نے ضمانت کی درخواست دائر کردی۔

یہ بھی پڑھیں : دعا زہرانابالغ ہے : عدالت میں نئی میڈیکل رپورٹ جمع

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس کی جانب سے کیس کا سی کلاس چالان پیش کیا گیا ہے۔ پولیس نے ہمیں مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت 7 جولائی کو مقرر کردی۔ غلام مصطفیٰ اور گواہ اصغر عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top