جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

انگور کھانے سے عمر بڑھ جاتی ہے ؟

17 اگست, 2023 14:29

ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ غذا میں انگوروں کا استعمال جگر پر موجود چکنائی کو کم کرکے انسان کی عمر دراز کرتا ہے۔

انگور کے استعمال کے فوائد جاننے کے لیے چوہوں کو چکنائی سے بھرپور غذا کھلائی گئی اور ساتھ ہی روزانہ انگور کا سفوف دیا گیا جس کے نتیجے میں چوہوں کے جگر پر چربی کم ہوگئی اور وہ دیگر چوہوں کے مقابلے زیادہ عرصے تک زندہ رہے۔

دراصل، چکنائی سے بھرپور غذاؤں کے ساتھ اگر انگوروں کا استعمال بھی کیا جائے تو اینٹی آکسیڈنٹ جینز کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے قدرتی موت جلدی نہیں آتی۔

یہ پڑھیں  : لذیذانگور کھانے کے 7 فائدے ، جو آپ کو معلوم نہیں ہونگے

سیریز جرنل فوڈ میں شائع ہونے والی یہ تحقیق ویسٹرن نیو انگلینڈ یونیورسٹی کالج آف فارمیسی اینڈ ہیلتھ سائنسز کے ڈین جان پیزوٹو کی رہنمائی میں کی گئی۔

اس تحقیق میں اس بات کا تعین کیا گیا کہ چکنائی سے بھرپور غذا کے اثرات کا مقابلہ انگور کرسکتے ہیں یا نہیں۔

پروفیسر ڈین جان پیزوٹو کا کہنا ہے کہ تحقیق میں سامنے آنے والی تبدیلی کا تعلق انسان کی 4 سے 5 سال کی زندگی میں اضافے سے ہوگا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top