جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

زیادہ میٹھا کھانے کے نقصانات، ماہرین کا بڑا انکشاف

13 اکتوبر, 2023 13:18

زیادہ میٹھا کھانے کے نقصانات سے متعلق ماہرین کی جانب سے بڑا انکشاف کیا گیا ہے۔

امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ میٹھا کھانا دماغی صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجنگ کی تحقیق میں پہلی بار سائنسدانوں نے زیادہ میٹھے کے نتیجے میں دماغ میں گلوکوز کی زیازہ سطح اور الزائمر امراض کے درمیان تعلق دریافت کیا۔

تحقیق کے مطابق جن لوگوں کا دماغ گلوکوز کو توڑنے میں ناکام رہتا ہے، ان میں الزائمر کے امراض کی علامات سامنے آنے لگتی ہیں۔

اسی طرح ایسے افراد میں یاداشت کی محرومی جیسی ڈیمینشیا کی علامات بھی سامنے آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میٹھا کھانے کی خواہش کو کیسے روکا جاسکتا ہے

تحقیق کے مطابق دماغ چینی کو گلوکوز میں تبدیل کردیتا ہے تاکہ دماغی افعال کو توانائی فراہم کرسکے، محققین نے اس مقصد کے لیے لوگوں کے دماغی ٹشوز کے نمونوں کو اکھٹا کیا اور انہوں نے دماغ کے مختلف حصوں کے افعال کا جائزہ لیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جن لوگوں کو الزائمر امراض لاحق ہوتے ہیں، ان کے دماغ گلوکوز کو توانائی کے حصول کے مقصد کے لیے استعمال کرنے میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top