جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ڈائریا کی بیماری : ان 5 غذاؤں سے فائدہ حاصل ہوسکتا ہے

13 جون, 2022 13:15

صحت و صفائی کی بنیادی سہولیات کی کمی ،صاف پانی کی قلت اور باسی کھانے کی وجہ سے انسان مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں جن میں ایک بیماری ڈائریا کی بیماری ہوتی ہے۔

 

صفائی ستھرائی کے ناقص نظام کی وجہ سے ڈائریا کی بیماری ہر عمر کے افراد کو ہوسکتی ہے لیکن شیرخوار اور کم عمر بچے اس بیماری سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

ڈائریا کی بیماری میں پیٹ میں مروڑ یعنی درد رہتا ہے، معدہ کمزور ہوجاتا ہے ، کوئی چیز ہضم نہیں ہوتی، اس بیماری میں پیٹ کو تکلیف سے نجات دلانے کے لیے ہر چند منٹ بعد باتھ روم جانا پڑتا ہے۔

 

ڈائریا کی علامات یہ ہیں :

 

قے۔
متلی۔
پانی کی کمی۔
موشن ۔
بار بار باتھ روم جانے کی حاجت۔

ڈائریا بھوک پر اثر انداز ہو سکتا ہے اور اس کے نتیجے میں بخار، تھکاوٹ، جسم میں درد، پیٹ میں درد، الجھن، کمزوری اور چکر آ سکتے ہیں، ناقص پکا ہوا کھانا کھانے پریہ ہی علامات شدت اختیار کر سکتی ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ صحیح غذائیں کھانے سے قدرتی طور پر ڈائریا کا علاج کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

 

اس بارے میں پڑھیں : کھجور کے حیرت انگیز فائدے جانئے 

 

ڈائریا کے دوران کونسی غذاؤں کا استعمال کرنا فائدے مند ثابت ہوسکتا ہے۔

 

ڈائریا کے دوران، ڈاکٹر ہلکے پھلکے کھانے کی تجویز کرتے ہیں، مسالے دار غذائیں حالت کو مزید خراب کر سکتی ہیں اور آنتوں کو مزید پریشان کر سکتی ہیں،نرم کھانا ہضم اور جذب کرنے میں آسان ہوتا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ مندرجہ ذیل غذائیں ہاضمے کی ہر قسم کی پریشانی، یہاں تک کہ ڈائریا کے لیے بھی صحت بخش ہیں۔

چاول۔
کیلے۔
سیب۔
ٹوسٹ۔
ابلے ہوئے آلو۔
دیگر غذاؤں میں جو، دلیہ اور گرم اناج۔

اس کے علاوہ وافر مقدار میں صاف پانی پئیں، یاد رہے ناریل کا پانی جسم میں پانی کی کمی کو روکنے میں بھی مدد رہے گا۔

نوٹ: اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی مشورہ لیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top