جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

قرآن کی بے حرمتی: عراق میں سیکڑوں مشتعل افراد کا دھاوا، سوئیڈن سفارتخانہ جلادیا

20 جولائی, 2023 11:46

بغداد: قرآن کی بے حرمتی کے معاملے پر عراقی دارالحکومت بغداد میں سیکڑوں مشتعل افراد نے سویڈن کا سفارت خانہ جلادیا۔

۔خبر ایجنسی کے مطابق سویڈن کے سفارت خانے پر حملہ عراقی رہنما مقتدیٰ الصدر کے حامیوں نے کیا۔

۔سویڈن کے سفارت خانے کے باہر صبح سویرے مظاہرہ سوئیڈن میں قرآن کی ایک بار پھر بے حرمتی کی اجازت دیے جانے پر کیا گیا تھا۔

اس دوران ہزاروں مظاہرین سویڈن کے سفارت خانے میں داخل ہوئے اور وہاں توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگادی۔عراق کی وزارت خارجہ نے سویڈن کا سفارت خانہ جلانے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت نے متعلقہ سکیورٹی حکام کو واقعے کی فوری تحقیقات کے ساتھ ضروری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلامتی کونسل میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف پاکستان کی قرارداد منظور

<blockquote class="twitter-tweet"><p lang="en" dir="ltr">NOW - Swedish embassy in <a href="https://twitter.com/hashtag/Baghdad?src=hash&amp;ref_src=twsrc%5Etfw">#Baghdad</a> set on fire. <a href="https://t.co/J33GKJlbkr">pic.twitter.com/J33GKJlbkr</a></p>&mdash; Disclose.tv (@disclosetv) <a href="https://twitter.com/disclosetv/status/1681820398847946752?ref_src=twsrc%5Etfw">July 20, 2023</a></blockquote> <script async src="https://platform.twitter.com/widgets.js" charset="utf-8"></script>

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں سفارت خانے کا عملہ محفوظ ہے، آگ کو بجھا دیا گیا ہے اور صورت حال پر قابو پانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

دوسری جانب سویڈش وزارت خارجہ نے کہا کہ سفارت خانے اور سفارتی عملےکی حفاظت کی مکمل ذمہ داری عراقی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top